نئی دہلی، 23 دسمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج روس کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔
روانہ ہونے سے قبل انھوں نے روس کو ہندستان کا سب سے اہم دوست اور
اسٹریٹجک پارٹنر بتاتے ہوئے آج یقین ظاہر کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، توانائی، اقتصادی اور سیکورٹی شعبوں میں رشتے مزید مضبوط ہونگے۔ مسٹر مودی نے روس کے دو دن کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے اپنے بیان میں کہا، میرے دورے سے ہندستان اور روس کے درمیان اقتصادی، توانائی اور سیکورٹی شعبوں میں شراکت داری مزید مستحکم ہو گی